Rangers and Police claims that they are conducting impartial operaiton in Karachi, from last 2 months Rangers claimed to conduct many operations in Lyari and claimed they have arrested many gangsters with weapons, but the latest Gang war in lyari between different Gangsters using latest and lethal automatic weapons including Rockets and bombs exposed the reality of Rangers operations in Lyari. It seems Rangers only doing drama in lyari the main target of operation in Karachi is MQM and Mohajirs.
This is the reason Police and Rangers failed to arrest any big name of Lyari Gang War including Uzair Baloch and Baba Ladla who are in lyari and openly commanding their groups against each other.
Following is the news from Express that shows the reality and eye wash fake operations of Rangers in Lyari.
کراچی: لیاری میں3دن سے جاری دوگروپوں میں تصادم کے بعدچوتھے روزسیزفائر کااعلان محض ایک دھوکا نکلا۔
غفار ذکری گروپ نے عزیربلوچ اوربابا لاڈلہ کوقتل کرنے کے منصوبے کے تحت
امن جرگہ بلوایا تھا، بابالاڈلہ اورعذیربلوچ کے کارندوں نے سیزفائرکے اعلان
کومسترد کرتے ہوئے آخری دم تک جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے،ذرائع نے
بتایاکہ لیاری میں جاری قبضے کی جنگ کااختتام دونوں گروپوں میں سے کسی ایک
گروہ کے سربراہ کی ہلاکت کے بعدہوگا،رینجرزاور پولیس نے لیاری کے مختلف
علاقوں سے100سے زائدافراد کو حراست میں لے کر بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد
کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو اچانک لیاری میں عذیربلوچ
اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کے درمیان مذاکرات کیلیے امن پارک میں
جرگہ بلایاگیا اور یہ خبر بھی پھیلائی گئی کہ مذکورہ گروپ میں مذاکرات
باہمی تعلقات سے لیاری بزرگ کمیٹی وسینٹرل کمیٹی کے معززافراد کے درمیان طے
پائے گی اورکچھ دیر بعد لیاری میں یہ بات گشت کرنے لگی کہ دونوں گروپوں
میں صلح ہوگئی ۔
مذکورہ جرگہ کمیٹی کے امیدعلی ساجدی کی سربراہی میں رکھا گیاتھا،امید
علی ساجدی لیاری گینگ وار کے اہم ملزم غفار ذکری کاماموں بتایا جاتا ہے،نور
محمد عرف بابا لاڈلہ کوکسی نے بتایا کہ تمھیں مارنے کی منصوبہ کی گئی ہے
جرگے میں شرکت کرنے یاواپسی پر قتل کردیے جاؤ گے۔ذرائع نے بتایاکہ
بابالاڈلہ نے علاقے کی مسجدوں سے اعلان کیاہے کہ میری طر ف سے جنگ بندنہیں
کی گئی یہ جنگ جاری رہے گی اور یہ بھی کہا کہ عذیربلوچ لیاری معصوم عوام کو
بے وقوف بنارہا ہے اور معصوم لوگوں کے خون سے پیسوں کے پہاڑکھڑے کر کے
بیرون ملک(مسقط) میں کاروبار کر رہاہے۔شہر کے دیگر علاقوں سے تربیت یافتہ
لڑکوں کے گروپس کولیاری طلب کرلیاگیا ہے،دبئی چوک،پھول پتی لائن ، بہار
کالونی ، گل محمد لائن اور سلاٹر ہاؤس پر بابا لاڈلانے قبضہ کرلیا
ہے۔رینجرز اور پولیس لیاری کے متاثرہ گلیوں میں گھسنے میں ناکام ہو گئے۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ہفتے کوبابا لاڈلہ اور عذیر بلوچ
گروپس میں مسلح تصادم کی شدت کے دوران ہفتے کی شام بابا لاڈلہ گروپ نے طاقت
کابھرپور استعمال کیا ، گل محمد لین پر قبضہ کرکے جھٹ پٹ مارکیٹ کی جانب
سے پیش قدمی کرلی جبکہ سنگو لین ، گبول چوک ، افشانی گلی ، میرا ناکہ ،
سعید آباد عذیر جان بلوچ گروپ کے کنٹرول میں ہے۔عذیر جان بلوچ کا کارندہ
غلامک اورعبد الجبار عرف جینگو شاہ بیگ لائن سے اپنی پوزیشن تبدیل کرکے
دیگر علاقوں میں بھی انٹری کی کوشش کررہے ہیں۔غلامک سلاٹر ہاؤس پہنچ گیا
جہاں پر بابا لاڈلہ گروپ نے راکٹ فائر کیا جس سے 9 بے گناہ افراد زخمی
ہوئے۔دوسری جانب پولیس اور رینجرز کا بھاری نفری نے لیاری کے بیرون علاقوں
کو سیل کردیا ، بہار کالونی ، کوئلہ گودام، سنگو لین ، گبول پارک،دبئی چوک
سمیت دیگر علاقوں میں بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
پولیس اور رینجرز بیرون حصے میں کھڑی ہے ، متاثرین علاقوں میں گلیوں میں
اندر داخل ہونے میں ناکام ہیں ،رینجرز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب و
اتوار اور پیر کی درمیانی شب کے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 46سے زائد
مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں راکٹ لانچر،اسلحہ اور گولہ
بارود برآمدکرلیا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے
والے اداروں نے لیاری کے مختلف علاقوں سے 100سے زائد افراد کو حراست میں
لیا جن میں لیاری گینگ وار کے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے بھی شامل ہے
۔ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں بلوچ لبریشن آرمی
کے کارندے بھی شامل ہیں جودونوں میں سے کسی ایک گروپ کے ساتھ خونی جنگ میں
شامل تھے۔ سلاٹر یارڈہائوس ٹینری روڈ کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کیے جانے
والا آر پی جی سیون راکٹ آکر گرا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے
نتیجے میں9 افرادمیں35 سالہ انور ،25 سالہ وجاہت ر،22 سالہ شہزاد ،30 سالہ
عبدالحسیب ،40 سالہ ابراہیم ، 35 سالہ طیب ، 40 سالہ خواجہ سراہ صاحبہ ،25
سالہ سفیان زخمی ہوگئے۔
چاکیواڑہ تھانے کی حدودبہار کالونی یو بی ایل بینک کے قریب نامعلوم مسلح
ملزمان دستی بم پھینک کرفرارہو گئے جوزور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے
نتیجے میں ایک شخص30 سالہ نوید زخمی ہوگیا،کلری تھانے کی حدود میں نیازی
چوک نیا آباد علی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے20 سالہ ظہیر،25 سالہ عمران زخمی
ہو گیا۔کلاکوٹ تھانے کی حدودلیاری منظور الہی روڈ سعید بیکری کے قریب موٹر
سائیکل سوار لیاری گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ کی زدمیں آکر
ہندوباشندہ40سالہ ہاری زخمی ہو گیا۔لیمارکیٹ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار
لیاری گینگ وارکے ملزمان کی دولہا کی کار نمبر APJ-402 پر فائرنگ کردی جس
سے35 سالہ زاہد عرف عبید اﷲ ہلاک جبکہ دلہن روبینہ دخترسمیراور 4 سالہ بچہ
مزمل زخمی ہو گئے ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کوسول اسپتال پہنچایاگیا،زخمی
بچے کی حالت تشویشناک ہے جسے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا، ہلاک ہونے والا
شخص دولہے کاقریبی رشتے دارہے ،بارات حیدر آباد سے آئی تھی اور لیاری علی
محمد محلہ میں شادی کے بعد دلہن کارخصت کرواکرحیدر آبادجارہے تھے ، ہلاک
ہونے والا دولہے کا ماموں بتایا جاتاہے۔
کھارادرکے علاقے نپیئرروڈ ٹھوکرگلی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے
رہائشی عمارت کے نیچے بیٹھے ہوئے40سالہ فہد پر فائرنگ کردی جسے تشویشناک
حالت میں سول اسپتال منتقل کیاجہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے
ہوئے ہلاک ہو گیا،مقتول فہد لیاری گینگ وار کے کارندوں سے رابطوں میں تھا،
پولیس تفتیش کررہی ہے کہ فہد کس گروپ کا حامی تھا۔آئے دن کی گینگ وارکے
باعث لیاری کے مکین امن کے لیے ترس گئے ہیں،ہزاروں افراد اپنے گھروں میں
محصور ہوگئے،علاقے میں ایک ہفتے سے بجلی بندہے جبکہ اشیائے خورونوش کی قلت
ہے ،لوگ نقل مکانی پر مجبورہیں،اتوار کو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، سنگولین،
عیدولین، پھول پتی لین،آٹھ چوک،چیل چوک،دبئی چوک، بغدادی،کلری،کھڈہ
مارکیٹ سمیت دیگرعلاقوں سے سیکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی شروع کردی،بیشتر
خاندان کیماڑی، ماڑی پور، بلوچ پاڑہ لیاقت آباد، ملیر اور دیگر مضافاتی
علاقوں میں منتقل ہوگئے،علاقے میں شدیدبدامنی کے باعث کاروبار زندگی گزشتہ
ایک ہفتے سے بندہے،دکانیں،ہوٹل، میڈیکل اسٹور اور دیگر مارکیٹیں کھل نہیں
سکیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا،پانی اور دیگر اشیاکی
شدید قلت ہے،گھروں میں محصوربچے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں۔
حکومت نے لیاری میں حالات کنٹرول کرنے کے لیے آئی جی سندھ اور قانون
نافذ کرنے والے ادارں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لیاری میں جرائم پیشہ عناصر
کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اورکشیدہ علاقوں میں فوری
طور پر چوکیاں قائم کی جائیں۔کورنگی کے علاقے سیکٹر34/3 میں نامعلوم ملزمان
نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیاجسے تشویشناک حالت جناح اسپتال منتقل
کردیاگیا جہاں زخمی شخص دوران علاج ہلاک ہو گیا،مقتول کی شناخت30 سالہ محمد
حسین کے نام سے ہوئی ہے،مقتول محنت کش اور4بچوں کا باپ تھا،وہ گھر کے قریب
کھڑاتھا کہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان آئے اورانھوں نے فائرنگ کردی جس کے
نتیجے میں محمد حسین ہلاک ہوگیا۔
زمان ٹاؤن کے علاقے سی ایریا مکان نمبرC/70 میں تین بھائیوں نے52 سالہ
اکرم اور اس کے بیٹے25 سالہ جبران کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر ڈنڈوں کے
وار کر کے زخمی کر دیا اورفرار ہو گئے ، زخمی باپ بیٹوں کو تشویشناک حالت
میں جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں محمد اکرم دوران علاج زخموں کی تاب نہ
لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ اس کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔مقتول کورنگی
نمبر6 الیاس گوٹھ کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے جبران کی
بیوی ناراض ہو کر اپنے بھائیوں کے گھرآگئی تھی ، اتوار کی دوپہر2 بجے محمد
اکرام اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی بہو کومنا کر گھر لے جانے کے لیے آیا
تھاکہ وہاں موجودلڑکی کے بھائیوں عادل ، راشد اور زبیر نے ان پر حملہ کر
دیا۔سائٹ اے تھانے کی حدودپٹھان کالونی توحیدمحلے میں35سالہ اختر شاہ زخمی
ہو گیا۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں
جھگڑے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ناصر زخمی ہو گیا ۔اورنگی
ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے22 سالہ امیر اﷲ زخمی ہو گیا
No comments:
Post a Comment