پیر سمیع کی لاش کو دن بھر لٹکانے کے بعد نامعلوم مقام پر دفنا دیا گیا: اہلکار |
سوات میڈیا سنٹر کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ روز مقامی عسکریت پسندوں نے پیر سمیع اللہ کی لاش قبر سے نکال کر گوالیرئی چوک میں لٹکا دی تھی۔
اہلکار کے مطابق دن بھرچوک پر لاش لٹکانے کے بعد شام کو عسکریت پسند اسے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے اور منگل کو کسی نامعلوم مقام پر دفنا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیر سمیع اللہ کے اسی ساتھیوں کو مقامی طالبان نے یرغمال بنا لیا ہے جبکہ پیر سمیع اللہ کے دو اہم ساتھیوں کو ذبح کر کے ان کی لاشوں کو بھی بجلی کے کھمبے سے لٹکا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی طالبان نے ان کی لاش کو اس لیے نامعلوم مقام پر دفنا دیا ہے کہ ان کو خدشہ تھا کہ اگر ان کی قبر کی خبر لوگوں کو ہوگئی تو لوگ ان کی قبر پر حاضری دینگے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو اطلاع ملی ہے کہ اسی قیدیوں میں سے چالیس کی رہائی آج یعنی منگل کو متوقع ہے۔
دوسری جانب مقامی صحافیوں نے مقامی طالبان کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ یرغمال قیدیوں میں سے اٹھارہ ایسے ہیں جن کو قتل کیا جائے گا۔جبکہ باقی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں مقامی طالبان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ پیر سمیع اللہ دو دن قبل مقامی طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ پیر سمیع اللہ سوات میں گوجر قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے مرید بھی زیادہ تر گوجر قبیلے کے ہی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق پیر سمیع اللہ کا تعلق بریلوی مسلک سے تھا۔
The acts by the Talibans are not only against the Humanity but also against the Laws Of Islam.
These events also shows the the hostility against other sects of Islam, Before that Talibans were only targeting Shias but now they are also targeting Barailvis.
No comments:
Post a Comment