September 18, 2015

How a local from Peshawar felt about the attack on Badaber Airbase Attack. Pakistan

بے غیرتی کاجنازہ 

( غیورخان)


نوحہ خوانی کریں۔۔۔ ماتم کریں۔۔۔یاپھراپنی بے غیرتی کاجنازہ نکالیں۔۔۔؟
جب کوئی قوم اجتماعی طورپربے غیرتی ۔۔۔بے حسی۔۔۔ اورذاتی مفادات کو اپنا دین دھرم اورایمان کاحصہ بنالے تو پھرایسی قوموں پر سقوط ڈھاکہ ہو۔۔۔کارگل اورسیاچن کی پسپائیاں ہوں۔۔۔مسئلہ کشمیرپر بات کرنے پر ٹانگیں لڑکھڑاتی ہوں۔۔۔نیول بیس مہران پر حملہ ہو ۔۔۔کامرہ ایئربیس پر حملہ ہو۔۔۔ایف آئی اے کی بلڈنگ کوبموں اوربارودسے اڑاکراسے ریت کاڈھیربنانے کاواقعہ ہو ۔۔۔کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ہو۔۔۔ملک بھرمیں مساجد، امام بارگاہوں اورمزارات پر تواترکے ساتھ خودکش حملوں اوربم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے کاگھناؤناعمل ہو۔۔۔آرمی پبلک اسکول پر معصوم بچوں کاقتل عام ہو۔۔۔ یاکسی قوم کے عزت وآبروکے سب سے بڑے مرکز جی ایچ کیو پر دہشت گردوں کاحملہ ہواوردوروزتک اس پر قبضہ رہے ۔۔۔اس ملک کی فوج کی تعداد10لاکھ کے لگ بھگ ہو ۔۔۔جرنیلوں اورفوجی افسران کا جم غفیرہو۔۔۔روزانہ کاک ٹیل پارٹیز یاکھانے پینے کی پرتعیش تقریبات ہوں تو پھر ایسی قوم میں شرم وحیا کا مٹ جانا ۔۔۔ظرف وضمیر کامردہ ہوجانا۔۔۔بے غیرتی کی چادر۔۔۔وردی کاروپ دھارلیں۔۔۔اورعزت ووقارکی فوجی وردی بزدلی اور بے غیرتی کی علامت بن جائے توپھربڈھ بیر پشاورمیں ایئرفورس کے ایئربیس پر حملہ ہوناکوئی انہونی بات تونہیں ہوگی۔۔۔اورحملہ آوروں سے زیادہ تربیت یافتہ اوروطن کے دفاع کی تنخوا ہ لے کر موج اڑانے والے دوگنی سے زیادہ تعدادمیں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جائیں تویہ سب کسی قوم کی غیرت کاجنازہ نکلنے سے کم تونہ ہوگا۔ اس کے بجائے فوج کے سپاہ گری کے ٹارزن فوجی وردیوں میں ملبوس ہوکرنہتے شہریوں پر باربارحملہ آورہوکر انہیں ہی فتح کرتے رہیں۔۔۔ظلم وبربریت کانشانہ بناتے رہیں۔۔۔اوردشمن کے سامنے آنے پر فوراًہتھیار پھینک
کر دہشت گردوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سجدہ اقدس میں نہ چلے جائیں تو پھرکیاکریں !!!۔ سوائے اس کے کہ فوج کی بے غیرتی۔۔۔بے حسی پر نوحہ کناں ہوں۔۔۔ماتم کریں ۔۔۔یا۔۔۔بے غیرتی کاجنازہ نکالیں۔۔۔یاپھر اپنی شکست پر ’’شادمانی ہو ۔۔۔شادمانی ‘‘ کے گیت نہ گائیں توپھرکون ساراگ الاپیں !!!

No comments:

wibiya widget

Target Killers and their Heads in Karachi Exposed